8 نومبر 2013 - 20:30
عراق میں دہشت گردانہ حملے

عراق میں ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

ابنا: عراق کے سکیورٹی اور طبی ذرائع نےاعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی بغداد کے علاقے حطین ميں مسجد سے نکلتے وقت نمازیوں کے راستے میں دو دستی بموں کے دھماکوں میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور گيارہ زخمی ہوگئے ۔ اسی طرح سامراء میں امامین عسکریین  کی بارگاہ کے زائرین پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ صوبۂ دیالہ میں بھی ایک عام شہری اور ایک سپاہی کو ان کے  گھر کے سامنے قتل کردیا گيا ۔

.......

/169