ابنا: ترجمان وزارت خارجہ نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی اخبار کا یہ دعوی کہ اس نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے گفتگو کی ہے بالکل بے بنیاد ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ صہیونی میڈیا اپنی غاصب ریاست کو گوشہ نشینی سے نکالنے کی کوششوں کی تحت ایسے جھوٹے دعوے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست، ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نئے دور کے موقع پر پروپيگنڈا کرکے منفی ماحول بنانا چاہتی ہے لیکن اسے شکست ہوگي۔
.......
/169