6 نومبر 2013 - 20:30
بحرینی حکومت ایران پر الزامات لگانے کی بجائے بجرینی عوام کے مطالبات پر غور کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین کی حکومت کےالزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت ایران پر الزامات لگانے کی بجائے بجرینی عوام کے مطالبات پر غور کرے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخمی  نے بعض بجرینی شہریوں پر لگائے گئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کا ایران سے کوئی تعلق ہے ۔مرضیہ افخمی  نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ بحرین کی حکومت افواہیں پھیلانے اور الزامات لگانے کی بجائے اپنے ملک کے عوام کے مطالبات کا جواب دیں جو پرامن طریقے سے کئے جارہے ہیں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بحرین کے مسائل کا حل بحرین اور بحرینی عوام کے زریعے ہوناچاہیے اورعوام کے ساتھ  سنجیدہ مزاکرات کے لئے اعتمار سازی کا ماحول ضروری ہے۔یاد رہے بحرین کی ایک عدالت نے چار بحرینی شہریوں کو ایران کے ساتھ تعلقات کے جھوٹے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے.

.......

/169