ابنا: برازيل اور جرمني نے اپنے ايک بيان ميں جاسوسي کو روکنے کے لئے پيش کئے گئے مسودہ قرارداد کي منظوري کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا کے سابق جاسوس اہلکار ايڈورڈ اسنوڈن نے جس وسيع پيمانے پر جاسوسي کا پردہ فاش کيا ہے اس سے لوگوں کي ذاتي زندگيوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران امريکا کے ذريعے کي جانےوالي جاسوسي کے ہنگامے کادائرہ اب ويانا، برن اور جنيوا کے بعد زوريخ تک بھي پھيل گيا ہے۔ سوئيس ميڈيا کے مطابق امريکا نے جنيوا اور برن کے علاوہ زوريخ ميں بھي جاسوسي کي ہے ۔ سوئيس ذرائع ابلاغ نے امريکا کي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے ايک عہديدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ زوريخ ميں امريکي قونصل خانے نے لوگوں کے مکالمے ريکارڈ کرنے کےلئے مواصلاتي آلات نصب کررکھے ہيں ۔اس رپورٹ کے مطابق اين ايس اے نے زوريخ ميں سب سے زيادہ مالي معاملات کي اطلاعات جمع کي ہيں ۔ خبروں کے مطابق امريکا نے سوئزرلينڈ کے شہر سوگ ميں بھي ٹيلي فوني مکالمے ريکارڈ کرنے کے لئے آلات نصب کئے تھے جس کے ذريعے تجارت اور خاص طور پر خام تيل کي تجارت کے بارے ميں اطلاعات و معلومات حاصل کرتا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ سوئزرلينڈ کے شہر سوگ ميں تيل کي تجارت کي کئي بڑي بڑي کمپنياں کام کرتي ہيں ۔ اس اخبار نے اين ايس اے کے ايک عہديدار کے حوالے سے کہا ہے کہ برن ميں امريکي سفارتخانے ميں بھي مکالمے ريکارڈ کرنے والے آلات نصب ہيں ۔
.......
/169