5 نومبر 2013 - 20:30
کراچی :محرم الحرام میں ایک ہزار 87جلوس نکالے جائیں گے

کراچی میں ماہ محرم کے دوران ایک ہزار 87جلوس نکالے جائیں گے۔ سات ہزار مقامات پر مجالس اور وعظ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 918مجالس اور 163جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ شہر میں ایسٹ زون کو سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کو تین زونز ایسٹ، ویسٹ اور ساوٴتھ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ابنا:  ساوٴتھ زون میں اہل تشیع کے55 جبکہ اہلسنت کے92جلوس نکالے جائیں گے، 815مقامات پر مجالس برپا کی جائیں گی جبکہ 186مقامات پر وعظ کا اہتمام کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 49مجالس کو انتہائی حساس، 432کو حساس اور 520کو نارمل قرار دیا ہے جبکہ 55جلوسوں کو انتہائی حساس اور 92کو نارمل قرار دیا ہے۔ ایسٹ زون میں اہلسنت کے 266جبکہ اہل تشیع کے 308جلوس برآمد ہوں گے، 2ہزار 934مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 27مقامات پر وعظ کے اجتماعات ہوں گے، ایسٹ زون میں 501مجالس کو انتہائی حساس، 1309کو حساس اور 1151 کو نارمل جبکہ 65جلوسوں کو انتہائی حساس، 367کو حساس اور 142 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ویسٹ زون میں اہل تشیع کے 230جبکہ اہلسنت کے 136جلوس نکالے جائیں گے۔ 2ہزار 19مقامات پر مجالس برپا کی جائیں گی جبکہ 118مقامات پر وعظ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 368مجالس کو انتہائی حساس، 970کو حساس اور 799کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ جلوسوں میں 43کو انتہائی حساس، 132 کو حساس اور 191 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

.......

/169