4 نومبر 2013 - 20:30
لبنان کے اندروني معاملات ميں امريکي مداخلت پرکڑي نکتہ چيني

لبنان کے وزيرخارجہ نے اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں امريکي مداخلت پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-

ابنا: لبنان کے وزير خارجہ عدنان منصور نے منگل کي شام امريکي وزير خارجہ جان کيري کے بيان پر تنقيدکرتے ہوئے کہا کہ لبنان کےعوام سياسي جماعتوں، قومي اعتقادات اور جمہوري طريقے سے ملک کے مستقبل کا فيصلہ کرتے ہيں اور باہر سے کوئي بھي فيصلہ ان پر مسلط نہيں کيا جاسکتا-

عدنان منصور کا کہنا تھا کہ لبنان کے اندروني معاملات ميں غير ملکي مداخلت سے لبنان کو کوئي فائدہ نہيں ہوگا بلکہ اس کے  نتيجے ميں ممکن ہے کہ ملک سياسي عدام استحکام سے دوچار ہوجائے-لبنان کے وزير خارجہ نے واضح کيا کہ  انکا ملک غير ملکي مداخلت اور بيروني دباؤ کا متحمل نہيں ہوسکتا اور دنيا کي کوئي بھي طاقت لبنان کے اندرقائم سياسي دھڑوں کو آئسوليٹ نہيں کر پائے گي-       واضح رہے کہ امريکي وزير خارجہ جان کيري نے مداخلت پسندانہ بيان ديتے ہوئے کہا  ہے کہ امريکہ حزب اللہ کو لبنان کے مستقبل کے بارے ميں فيصلہ کرنے کي اجازت نہيں دے گا-

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل لبنان کے وزير زراعت نے بھي امريکہ اور بعض عرب ملکوں کي مداخلت کو ملک جاري سياسي تعطل کي سب سے بڑي وجہ قرار ديا تھا- لبنان کے وزير زراعت حسن حاج حسن نے کہا تھا کہ امريکہ اور اسرائيل نے تينتس روزہ جنگ ميں شکست کا بدلہ لينے کے لئے لبنان ميں عدم استحکام پھيلانے کي نئي سازش تيار کي ہے اور خطے کے بعض ملکوں کے مالي تعاون سے اس پر عملدرآمد کي کوشش کي جارہي ہے-                    يہاں اس بات کا ذکر ضروري ہے کہ حاليہ مہينوں کے دوران لبنان کے خلاف اسرائيل کے اشتعال انگيز اقدامات   کے ساتھ ہي  لبنان ميں امريکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات ميں بھي اضافہ ہوگيا ہے-

 لبنان کے خلاف امريکہ کي سازشيں حاليہ چند مہينوں کے دوران وسيع اور خطرناک مرحلے ميں داخل ہوگئي ہيں-لبنان کے تحريک مزاحمت شروع ہي سے اسرائيل کي توسيع پسندي ميں سب سے بڑي رکاوٹ رہي ہے اور يہي وجہ ہے کہ امريکہ اور اسرائيل اپنے ناپاک عزائم کي تکميل کي خاطر حزب اللہ لبنان کي عوامي اور سماجي پوزيشن کو کمزور کرنے کي شازشوں ميں مصروف ہيں-اسي مذموم پاليسي کے تحت امريکي حکام نے لبنان کي طاقت کے اہم ستون حزب اللہ لبنان کے خلاف پروپيگنڈامہم کا سلسلہ شروع کرديا ہے-

امريکي حکام نے بے بنياد اور جھوٹے الزامات لگانا شروع کر ديئے ہيں، جبکہ دوسري جانب لبنان کو کمزور کرنے کے لئے اس ملک ميں سياسي عدم استحکام پيدا کرنے اور خانہ جنگي کو ہوا دينے کي کوشش کررہے ہيں- اسي پاليسي  کے تحت امريکہ، لبنان کے چودہ مارچ گروپ ميں شامل اپنے زرخريد ايجنٹوں کے ذريعے شمال لبنان سميت اس ملک کےمختلف علاقوں ميں عدم استحکام پھيلا کر لبنان ميں بدامني کو ہوا دينے  کي بھرپور کوشش کر رہا ہے.

.......

/169