ابنا: ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تھران میں (جی ای سی ایف) کے وزراء پیٹرولیم کے پندرہویں اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران نے بین الاقوامی سطح میں انرجی کے شعبے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے ( جی ای سی ایف) میں ایران کے نمائندے کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ اس انتخاب نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایران ، عالمی اداروں کی سربراہی سے چند سال دور رہنے کے بعد آستہ آستہ اہم بین الاقوامی اداروں میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے۔یاد رہے کہ " محمد حسین عادلی " ( جی ای سی ایف ) میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کی حیثیت سے اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
.......
/169