ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے چين سے واپسي کے بعد تہران ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر گروپ پانچ جمع ايک ايران کے ايٹمي معاملے کے حل کا خواہاں ہے تو اسے اس سلسلے ميں اپنے عزم کا مظاہرہ کرنا چاہئے –
پارلمينٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ دورہ چين ميں اس ملک کے حکام سے ہونے والي بات چيت کا ايک موضوع ايران کي پرامن ايٹمي سرگرمياں تھيں انہوں نے کہاکہ ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کے بارے ميں چيني حکام کي سوچ مثبت ہے –
ڈااکٹر لاريجاني نے کہاکہ ممکن ہے کہ بعض ممالک اس سلسلے ميں پروپيگنڈوں اور مہم پسنديوں سے متاثر ہوجائيں ليکن انہيں يہ جان لينا چاہئے کہ يہ وقت دونوں ہي فريقوں کے لئے دانشمندانہ اور مفيد فيصلے کرنے کا وقت ہے –
انہوں نے کہا کہ اس موقع کو بعض ملکوں کي تشہيراتي مہم سے متاثر ہو کر گنوانا نہيں چاہئے -
ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر اپنے چيني ہم منصب کي دعوت پر منگل کو چار روزہ دورے پر بيجنگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے چيني صدر ، چيني پارليمنٹ کے اسپيکر اور ديگر اعلي حکام سے ملاقات کي -ان ملاقاتوں ميں ايران کے ايٹمي معاملات سميت علاقائي اور عالمي معاملات زير غور آئے -
.......
/169