ابنا: علاء الدین بروجردی نے 13 آبان کی تاریخ کے قریب آنے کی مناسبت سے فارس نیوز ایجینسی سے گفتگو کے دوران ایران میں مختلف مناسباب پر امریکا مردہ باد کا نعرہ لگانے کی سنت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج انقلاب سے چوتھے عشرے میں بھی ایران کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے بارے میں امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں میں تبدیلی کا نہ آنا، ایرانی عوام کا امریکا مخالف ہونا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ایرانی عوام امریکا کی دشمنی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی نے اسی مناسبت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا مردہ باد کا نعرہ ایران کے اسلامی انقلاب کی سامراج دشمنی پر مبنی پالیسی کا مظہر اور تسلط پسند نظام کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت و صلابت کی علامت ہے۔ سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک کے حکام اور شہریوں کی ٹیلیفون کالوں کی جاسوسی کرنے کے حقائق سامنے آ نے کے بعد امریکی سفارتخانوں کا جاسوسی کا اڈہ ہونے کا مسئلہ عالمی سطح پر ثابت ہو گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے حکمرانوں اور عوام کی امریکا کی جانب سے جاسوسی کے انکشاف کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ امریکہ نا قابل اعتماد ہے۔ واضح رہے کہ چار نومبر 1979 کو ایرانی طلبا نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے مسلسل جاسوسی کے اقدامات کے رد عمل میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ کر لیا تھا اور اس دن کے بعد امریکی سفارتخانے کو جاسوسی کے اڈے کا نام دے دیا گیا تھا۔
.......
/169
.......
/169