ابنا: امريکي نائب صدر جو بائڈن کي قيادت ميں امريکي حکومت کے وفد نے امريکي سنيٹروں کے ساتھ جمعرات کي رات بند دروازے کے پيچھے بات چيت کي جس ميں امريکي وزيرخارجہ جان کيري اور امريکي وزير خزانہ جيک لو بھي موجود تھے۔ اس ميٹنگ ميں امريکي حکومت نے آئندہ ہونے والے نيوکليئر مذاکرات کے مدنظر نرمي لانے کي کوشش کے تحت ڈموکريٹ اور ريپبلکن سنيٹروں سے مطالبہ کيا کہ ايران کے جوہري معاملے کے سفارتي حل کے لئے ايران کے خلاف پابنديوں کو ملتوي کر ديں۔اس ميٹنگ کے اختتام پر ايک امريکي عہديدار نے اس بات پر زور ديا کہ ايران اور مغربي ملکوں کے درميان نيوکليئر معاملے کو مختصر مدت کے دوران حل نہيں کيا جا سکتا اور موجودہ اختلافات کے حل کے لئے وقت درکار ہے۔
.....
/169