2 نومبر 2013 - 20:30
لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائرنگ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل تین میں کہ جو دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، ایک مشتبہ شخص نے اپنی رائفل سے گولیاں برسانی شروع کر دیں جس سے ہوائی اڈے پر افرا تفری مچ گئی اور لوگ مدد کے لیے چلاتے ہوئے ادھر ا‏ّدھر دوڑنے لگے۔

پولس نے حملہ آور کو زحمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے 23 سال کے اس مشتبہ حملہ آور کا نام پال سيانسيا ہے۔

لاس اینجلس پولیس کے سربراہ پیٹرک گینن نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کے روز صبح نو بج کر بیس منٹ پر مسلح شخص ٹرمینل تین پر پہنچا۔

اس کے بعد اس نے ایک بیگ سے رائفل نکالی اور ٹرمینل پر فائرنگ کرنے لگا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا، ’ٹرمینل پر فائرنگ کرنے کے بعد مسلح شخص سیکیورٹی جانچ کے علاقے میں گیا اور وہاں بھی اس نے فائرنگ جاری رکھی۔

پولیس نے بتایا کہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے مسلح شخص کو زخمی کیا پھر اسے حراست میں لے لیا۔فائرنگ کے اس واقعے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

.......

/169