ابنا: عراق کے صوبے کربلاء کے گورنر عقیل الطریحی نے اپنے ملک کے اخبار المسئلہ سے گفتگو میں ایام عزا کے موقع پر عراق میں دہشتگردی کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے موصولہ خفیہ اطلاعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ عراقی عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے اس موقع پر سیکیورٹی کے کئے جانے والے وسیع انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کے تحفظ کیلئے عراقی عوام کا تعاون بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق میں خاصطور سے نویں اور دسویں محرم کے موقع پر کربلائے معلی میں عزاروں امام مظلوم کربلا کے چاہنے والوں کا دسیوں لاکھ کا مجمع ہوتا ہے جس کیلئے سیکیورٹی کے بھاری اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں تاہم حکومت عراق کی جانب سے اس موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے عوامی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکوں اور دہشتگردی کے سینکڑوں واقعات میں اس ملک کے ہزاروں بے گناہ عام شہری مارے گئۓ ہیں۔
.......
/169