31 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں دہشت گرد تنظیموں کے تین اہم کمانڈر ہلاک

"الفاتحون من ارض الشام" نامی دہشت گرد تنظیم کے سرغنے ابوحمزہ الانصاری کو دیر الزور میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ جبہۃ النصرہ کا آپریشنل کمانڈر محمد الشاطی ابو حمزہ اور اجرار الشام کا کمانڈر یحیی ابوالمنذر کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم جبہۃالنصرہ کی ذیلی تنظیم الفاتحون من ارض الشام کا سرغنہ ابوحمزہ الانصاری عید الضحی کے ایام میں دیر الزور کے نواحی علاقے الراشدیہ میں فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوا تھا اور زخموں کی شدت کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔ الفاتحون من ارض الشام نامی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے ماتحت دہشت گردانہ کاروائیاں کرتی ہے اور عرب و غیر عرب ممالک سے آنے والے غیر ملکی دہشت گردوں پر مشتمل ہے اور یہ گروہ زیادہ تر صوبہ دیر الزور میں سرگرم عمل ہے۔ ابو حمزہ کے ساتھ ساتھ محمد الشاطی ابوحمزہ کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوئی ہے جو جبہۃالنصرہ کا آپریشنل کمانڈر اور اس دہشت گرد تنظیم کا نمایاں ترین فرد سمجھا جاتا تھا۔ یہ شخص بھی الراشدیہ کے علاقے میں مارا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئی تھے اور ان کے انجام کو صیغہ راز میں رکھا جارہا تھا اور بدھ کے روز دہشت گردوں سے وابستہ ویب سائٹوں کو ان دو دہشت گردوں کی تصویروں سے بھر دیا گیا۔ دوسری طرف سے شامی فوجی دستوں نے ادلب کے نواح ميں کاروائی کے دوران احرار الشام نے دہشت گرد سلفی تنظیم کے ایک ذیلی گروپ کے سرغنے "یحیی ابوالمنذر" کو ہلاک کردیا ہے۔ ......./٭۔٭