29 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان میں ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ابنا: مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق یہ ڈرون حملہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں آج انجام پایا جس میں ایک افغان شہری ہلاک ہوگیا۔ اگر چہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یہ دعوی کرتے ہیں کہ ڈرون حملوں میں مسلح افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲