ابنا: ایران کی وزرات خارجہ میں ایک باخبر ذریعے نے سعودی عرب کے ایک سفارتکار کو ایران سے نکالے جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سعودی سفارتکار ایران چھوڑ کر چلایاگیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ میں ایک باخبر ذریعے نے سعودی عرب کےایک سفارتکار کو ایران سے نکالے جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سعودی سفارتکار نے ایران چھوڑدیا ہے اور اس کے تہران چھوڑ کر چلے جانے کی خبر ، تہران میں سعودی سفارتخانے کے ذریعے وزرات خارجہ کو دی گئی ہے۔ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ کرتے وقت اس سفارتکار کی گاڑی سے ایکسیڈنٹ کے سبب ایک ایرانی کی موت واقع ہونے کے بعد اس سفارتکار کو ایران سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ یہ سفارتکار ایران چھوڑ کر چلا گیا ہے اور سعودی عرب کے سفارتخانے نے ایران میں اس کے سفارتی مشن کے اختتام کا تحریری اعلان کردیا ہے ۔ایرانی وزرات خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس سلسلے میں کہا کہ عدالت نے دیت کا تعین کیا ہے جسے سعودی سفارتکار ادا کرنا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476800
ایران کی وزرات خارجہ میں ایک باخبر ذریعے نے سعودی عرب کے ایک سفارتکار کو ایران سے نکالے جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سعودی سفارتکار ایران چھوڑ کر چلایاگیا ہے۔