28 اکتوبر 2013 - 20:30
رواں سال کیمیاوی ہتھیار تلف کر دئے جائیں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کیمیاوی شعبے کے معائنہ کاروں کے ساتھ شام کی حکومت کے " تعمیری تعاون " کے پابند رہنے کی خبر دی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کیمیاوی شعبے کے معائنہ کاروں کے ساتھ شام کی حکومت کے " تعمیری تعاون " کے پابند رہنے کی خبر دی ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل " بان کی مون " نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے شام کی آمادگی و گنجائش کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال کے نومبر کے مہینے کے آخر تک کیمیاوی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ شام کی حکومت اقوام متحدہ کے کیمیاوی معائنہ کاروں کے ساتھ اپنے  تعمیری تعاون کے وعدے کی پابند رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں جاری جھڑپوں کے باوجود اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے ابھی تک اس ملک میں 23 سائٹوں میں سے 21 کا معائنہ کرلیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے اپنے ایک ہزار ٹن کیمیاوی مواد کو تلف کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲