28 اکتوبر 2013 - 20:30
بحرین کے ایک انقلابی رہنما عبدالوہاب حسین کی حالت نازک

بحرین کے ایک انقلابی رہنما عبدالوہاب حسین کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔

ابنا: بحرین کے ایک انقلابی رہنما عبدالوہاب حسین کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق عبدالوہاب حسین اس وقت آل خلیفہ کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ بحرین و یورپ کے انسانی حقوق مرکز کے سکریٹری جنرل حسین جواد نے کہا ہے کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے اور ان کا علاج اسپتال میں ہی ممکن ہے۔ حسین جواد نے آل خلیفہ کی حکومت کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیا کہ وہ جیلوں میں قیدیوں کو ہرطرح کی علاج و معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انقلابی قید کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا ہے بلکہ درد کم کرنے کی دوائيں دی جارہی ہیں۔ دریں اثنا بحرین کی انسانی حقوق تنظیم نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ جیل میں تمام سیاسی رہنماوں بالخصوص عبدالوہاب حسین کی جان کی حفاظت کرنا آل خلیفہ کی ذمہ داری ہے۔ اس تنظیم نے عبدالوہاب حسین کے مکمل علاج کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کےبدن کا دایاں حصہ بے حس ہوچکا ہے جس سے انہیں فالج کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا ہےکہ عبدالوہاب حسین کے علاج کی سہولتیں فراہم کرے۔ قابل ذکر ہے  کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲