ابنا: امریکہ نے آج صوبے نیمروز کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ کیا جس پر افغان حکام و عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو افغانستان کے قومی اقتدار و آزادی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ نے مشرقی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے دو ٹینک تباہ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹینکوں کو صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں اس ٹرک کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے تباہ کیا گیا کہ جس کے ذریعے ان ٹینکوں کو منتقل کیا جارہا تھا۔ ادھر صوبے کنڑ میں بھی ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صوبے کاپیسا میں طالبان نے افغان پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
.......
/169