25 اکتوبر 2013 - 20:30
ہندوستان میں بی جے پی کی ریلیاں کور اس پارٹی کی مشروط حمایت

ہندوستان میں اس ملک کی حزب اختلاف کی سب سے بڑ؛ جماعت بی جے پی کے وزارت عظمی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کی جانب سے محتف شہروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں کل انھوں نے اپی تقریر میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر کڑی تنقید کی اور ان کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انھوں نے مظفرنگر کے فسادات سے متاثرہ بعض لوگوں سے آئی ایس آئی کے رابطے کا دعوی کرتے ہوئے ان فسادات میں اپنے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

ابنا: ہندوستان میں اس ملک کی حزب اختلاف کی سب سے بڑ؛ جماعت بی جے پی کے وزارت عظمی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کی جانب سے محتف شہروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں کل انھوں نے اپی تقریر میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر کڑی تنقید کی اور ان کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انھوں نے مظفرنگر کے فسادات سے متاثرہ بعض لوگوں سے آئی ایس آئی کے رابطے کا دعوی کرتے ہوئے ان فسادات میں اپنے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شرو‏ع ہوگیا ہے۔البتہ راہل گاندھی کے اس بیان پر مسلمان رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کے عہدے کیلئے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی اگر اپنے مواقف تبدیل کرتے ہیں تو وہ آئندہ انتخابات میں ان کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبتک نریندر مودی خود کو نہیں بدلیں گے اس وقت تک مسلمان انھیں اپنا ووٹ نہیں دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں آئندہ سال عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ 

.......

/169