21 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے شہرجہرم میں "غدیر" کے موضوع پرچوتھے بین الاقوامی سیمینارکا انعقاد

ایران کے شہرجہرم کی پیمان غدیرنامی ثقافتی وتحقیقاتی فاونڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس شہرمیں غدیر کے موضوع پرچوتھا بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں عالم اسلام کے دانشورشرکت کررہے ہیں۔

ابنا: جہرم شہرکی پیمان غدیرنامی ثقافتی وتحقیقاتی فاونڈیشن کے سربراہ جلال مقدم نے جہرم میں شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عشرہ ولایت کی مناسبت سے جہرم شہر میں غدیرکے موضوع پرچوتھا بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں عالم اسلام کے دودانشورشرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ سیمینار۲۱اکتوبر کی رات کو جہرم کے علامہ امینی ہال میں منعقد ہوگا جس سےاس شہر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام دژکام خطاب کریں گے۔
جہرم کی پیمان غدیرنامی ثقافتی وتحقیقاتی فاونڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے دانشور ڈاکٹرمحمد نورعالم اورروس کے دانشور یوری قابس اف اس سیمینارمیں شرکت کریں گے۔
مقد م نے آخرمیں کہا ہے کہ اس سیمینارکے ساتھ ساتھ قصیدہ خوانی، تھیٹر اورتقسیم انعامات کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

.......

/169