19 اکتوبر 2013 - 20:30
مصر کی مساجد میں جشن عید غدیر ممنوع ہے

مصر کے ایک شیعہ رہنما نے کہا کہ اس ملک کے وہابی اور سلفی شیعہ مسلمانوں کو مساجد اور دیگر دینی مراکز میں عید غدیر کا جشن منانے کی اجازت نہیں دیتے۔

ابنا: مصر کے شیعہ رہنما محمود جابر نے کہا کہ مصر اور دیگر ممالک میں عید غدیر کا شمار اہم ترین عیدوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا مصر میں لوگوں کو مساجد اور دیگر دینی مراکز میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن کی تقریبات منعقد کرانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے لوگ اپنے گھروں میں پوشیدہ طور پر عید غدیر کی مناسبت سے جشن کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

.......

/169