19 اکتوبر 2013 - 20:30
ایرانی پٹرولیم ، دنیا بھر کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل کی صنعت ، دنیا کی تیل کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ابنا: ایران کی وزارت پیٹرولیم میں عالمی و تجارتی امور کے سیکریٹری " علی ماجدی " نے آج ایران کی تیل کی صنعت کے ساتھ تعاون کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں اور کمپنیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیل کی صنعت کی قراردادیں پر قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ نظر ثانی ہوگی۔ ایران کی وزارت پیٹرولیم میں عالمی و تجارتی امور کے سیکریٹری نے علاقے میں ایران کی  اس صنعت کی ترقی و پیشرفت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی علاقہ ترقی نہیں پاسکتا جب تک کسی ایک ملک کو مثالی نمونہ کے عنوان سے متعارف نہ کروایا جائے۔  ایران کی وزارت پیٹرولیم میں عالمی و تجارتی امور کے سیکریٹری " علی ماجدی " نے مزید کہا کہ تیل کی صنعت کے شعبے میں ایران اپنے تجربات دیگر ملکوں کو فراہم کرنے کے لئے مکمل آمادگی رکھتا ہے۔

.......

/169