18 اکتوبر 2013 - 20:30
اوباما کی جانب سے جے جانسن امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نامزد

امریکی صدر براک اوباما نے پنٹاگن کے سابق وکیل اور اوباما حکومت کی ڈرون حملوں کی پالیسی کے ایک بڑے حامی کو امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

ابنا: اوباما نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ  کے عہدے پر جے جانسن کی تقرری کا اعلان کیا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے جانسن کو کابینہ کی سطح کے اس عہدے کے لیے اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ امریکہ کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے خاطر خواہ طور پر  آگاہ ہیں۔اوباما کا کہنا تھا کہ "جانسن نے 2001ء میں امریکہ پر ہونے والےحملوں کے بعد، دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف لڑائی کی پالیسیوں کو مرتب کرنے، اور امریکی فوج میں ہم جنس پرستی پر عائد پابندی کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا ہے"۔سینیٹ کی تائید کے بعد جانسن، جینیٹ نیپولیٹانو کی جگہ لیں گے، جنہوں نے جولائی میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔......./169