ابنا: ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں سمندری ساحل پر ہتھیاروں کے حامل اس امریکی بحری جہاز کو گذشتہ ہفتے روکا گیا ہے اور ہندوستان کا یہ اقدام نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنتا جارہا ہے جبکہ ہندوستان کی خارجہ سکریٹری سوجاتا سنگھ نے کل نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یہ اقدام ہتھیاروں کے سلسلے میں اس کے اپنے قوانین کے دائرے میں عمل میں آیا ہے۔ ہندوستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس امریکی بحری جہاز میں موجود افراد میں ہندوستان سمیت برطانیہ اور اسٹوانیہ کے شہری شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473614
ہندوستان نے کہا ہے کہ اپنے سمندری حدود میں ہتھیاروں کے حامل امریکی بحری جہاز کو روکے جانے کی وجہ غیر قانونی ہتھیاروں وجود اور جہاز میں موجود افراد کا مسّلح ہونا ہے۔