ابنا: پولیس کے مطابق صوبائی وزیراسرار اللہ خان گنڈا پور تحصیل کلاچی میں اپنی رہائش گاہ پر لوگوں سے عید مل رہے تھے ، اِس دوران ایک مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑے پولیس اہل کار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور گھر کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں اسرار خان گنڈا پور سمیت 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو تحصیل اسپتال کلاچی منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جارہا ہے،وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
.......
/169