ابنا: صدارتی پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر " شیخ تمیم بن احمد آل ثانی " نے آج ٹیلی فونی گفتگو کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ دو جانبہ تعلقات، عالم اسلام کی صورت حال، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی تعلقات کے شعبے میں میانہ روی اور منطقی ماحول کی فضا کی حاکمیت کے لئے ایران کی حکومت کی خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ہمسایہ ملکوں خاصطور سے خلیج فارس کے علاقے کے ممالک کے ساتھ وسیع تعلقات کی اہمیت کا قائل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں ایران و قطر کے تعلقات میں مزید پیشرفت حاصل ہوگی۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح عالم اسلام و علاقے کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج مشرق وسطی کے حساس علاقے میں انتہا پسندی ، فرقہ واریت ، تشدد اور دھشتگردی کو ہوا دی جارہی ہے اور حتمی طور پر علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے دائرے میں اس خطرناک لعنت کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات انجام دیں۔قطر کے امیر نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ ہائے نظر پر تاکید کرتے ہوئے اس حوالے سے ملکوں خاصطور پر ایران و قطر کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472688
قطر کے امیر نے عید الاضحی کی آمد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔