ابنا: ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان پولیس کو اسلحہ کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے آخری دورہ بلوچستان کے بعد کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی بلوچستان کا دورہ کرکے بلوچستان پولیس کی استعداد کار کا جائزہ لیا تھا۔ بلوچستان پولیس کو 3000سب مشین گنز کے ساتھ 3 لاکھ60ہزار گولیاں اور 1000ایم پی فائیو گنز کے ساتھ اسکی 120000گولیاں فراہم کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس اقدام کے بعد بلوچستان پولیس کو اسلحہ کی کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
.......
/169