ابنا: سیاسی علوم کے ایک فلسطینی استاد نے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، صہیونی حکومت کی تسلط پسندی کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔ غرب اردن میں نابلس کی قومی النجاح یونیورسٹی میں سیاسی علوم کے پروفیسر " عبدالستار قاسم " نے مسجد الاقصی کے دفاع کے حوالے سے مسلحانہ مزاحمت کے لئے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک حماس پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اور وہ مزاحمت سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔ پروفیسر عبدالستار قاسم نے مزید کہا ہے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے ملت فلسطین کے تمام طبقوں میں وسیع پیمانے پر کوشیشوں کا آغاز کردیا ہے لیکن فلسطین کی خود مختار انتظامیہ اس حوالے سے بے اعتنائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس فلسطینی پروفیسر نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ انتظامیہ فلسطینی گروہوں کے ارکان کو گرفتار کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲