ابنا: پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک بچے سمیت7 افراد جاں بحق35 افرادزخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں میں پولیس اہلکار ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جس میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،دھماکیکے فوراً بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ اس سے پیشتراس زورداردھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ بازار میں کئی دکانوں سمیت متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کرد ی ہیں۔
اپ ڈیٹ:
شدت پسندی کا شکار پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کے روز دھماکے کے نتیجے میں 9 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔دھماکہ شہر کے مصروف علاقے سٹی سینٹر میں پیش آیا جس کے دوران 30 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔پولیس افسر محمد محسن نے خبر رساں ادارے اے پی کو 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں متعدد دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں۔زخمیوں کوسول اسپتال کوئٹہ منتقل کیاجارہاہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169 ـ ٭۔٭