9 اکتوبر 2013 - 20:30
برونائی کے سلطان نے مسئلہ شام سے متعلق روس اور امریکہ کی پہل قدمی کی حمایت کی

برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے مسئلہ شام کے پرامن حل سے متعلق روس اور امریکہ کی پہل قدمی کی حمایت کی ہے۔

ابنا: مزید برآں برونائی کے سلطان نے مشرقی ایشیائی اتحاد کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو مشرقی ایشیائی اتحاد کی سمٹ میں روس کی نمائندگی کر رہے ہيں جبکہ وزیر خارجہ جان کیری امریکہ کی۔ اس سے پہلے روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے برونائی میں ہونے والی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی اشین آسیان کی 23ویں سربراہی ملاقات اور مشرقی ایشیائی اتحاد کی سمٹ کے موقع پر ڈنر کے دوران بات چیت کی تھی۔ روسی وفد کے نمائندے نے خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں وزراء کے درمیان بات چیت امریکہ کی ایما پر ہوئی۔ اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ عامہ نے اطلاع دی تھی کہ جان کیری اور سرگئی لاوروو مسئلہ شام اور ایران کے جوہری مسئلہ پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

.......

/169