9 اکتوبر 2013 - 20:30
لبنان کے سابق وزیر اعظم نے بحرین کی عوامی تحریک کی حمایت کی

لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرین کے عوام کے پر امن احتجاج کی حمایت کی ہے ۔

ابنا: لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص نے آج بیروت میں بحرین کی انسانی حقوق کی انجمن کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں آل خلیفہ کے مقابلے میں جمہوریت و آزادی کے حصول کے لئے اس ملک کے عوام کے حقوق اور جدوجہد کی بھر پور حمایت کی۔ سلیم الحص نے اس ملاقات میں بحرین میں حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ملک کے باشندوں کی پر امن سرگرمیوں کے خلاف تشدد کا راستہ اختیار کرنا، بحرین کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راہ حل کے مواقع کو ختم کردے گا۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بحرین کی حکومت نے عوام کے خلاف تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی احتجاج کے جواب میں نہ صرف بین الاقوامی قوانین پر عمل نہیں کیا بلکہ مزید تشدد کا راستہ اختیارکیا اور بحرین کے عوام کے حقوق کو پامال کیا ہے۔

.......

/169