9 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471019
شام کے وزیر خارجہ نے غیرملکی دہشتگردوں کی شام میں موجودگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ابنا: شام کے وزیر خارجہ ولیدمعلم نے گذشتہ روزنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شام میں جاری حملوں کو گیارہ ستمبر کے حملوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا اس وقت تراسی ملکوں کے دہشت گرد شام کے بےگناہ عام شہریوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ شام کے وزیر خارجہ ولیدمعلم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کو داخلی جنگ نہیں بیرونی دہشتگردی کا سامنا ہے۔ ولیدمعلم کا کہنا تھا وہ ممالک جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں ہونے کا دعوی کرتے ہیں وہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی کیوں حمایت کر رہے ہیں؟
.......
/169