ابنا: يہ بحرين کے انقلابي عوام کا نيا نعرہ اورآل خليفہ حکومت کي ظالمانہ اور تفريق آميز پاليسيوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کا نيا پروگرام ہے-بحرين ميں چودہ فروري نامي تحريک نے بحريني عوام کے مطالبات کي تکميل اور خود ان کے اپنے لفظوں ميں ملک ميں سياسي نظام کے انتخاب کے لئے جو بحريني قوم کي ثقافت و افکار سے مناسبت سے رکھتي ہو اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کيا ہے -بحريني نوجوانوں کي چودہ فروري نامي تحريک نے اعلان کيا ہے کہ اس تحريک کا نيا انقلابي پروگرام ڈيموکريسي کے اصول ، انساني حقوق کے عالمي معاہدوں اقوام متحدہ کے منشور اور ديگر بين الاقوامي معاہدوں سے ہم آہنگ ہو کر تيار کيا گيا ہے - بحريني انقلابيوں کے نئے منشور کےاعلان کے ساتھ ہي ايک بار پھر پورے بحرين ميں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے -مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ شاہ بحرين حمد بن عيسي آل خليفہ اقتدار سے کنارہ کش ہوجائيں ، بحريني عوام پر مظالم ڈھانے والوں پر مقدمہ چلايا جائے اور قيديوں کورہا کيا جائے - بحرين ميں سيول نافرماني کي تحريک ايک ايسے وقت جاري ہے جب اس ملک سے ملنے والي خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں عام شہريوں کي گرفتاريوں اور قيديوں کو ايذائيں ديئے جانے کا سلسلہ جاري ہے -
بحرين ميں مختلف سياسي گروہوں اور تنظيموں سے وابستہ ذرائع نے فاش کيا ہے کہ بحرين کي الحوض نامي جيل قيد خانے ميں کئي سياسي قيدي بھوک ہڑتال کرنے کي وجہ سے بيہوش ہوگئے ہيں - يہ قيدي گذشتہ تين دن سے جيل حکام کے غير انساني رويوں کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال پر ہيں - اب تک دسيوں بحريني قيدي جيلوں ميں اس مطالبے اور اميد کے ساتھ بھوک ہڑتال کرچکے ہيں کہ شايد ان کي حالت کچھ بہتر ہوسکے ليکن نہ صرف يہ کہ سياسي قيديوں کي حالت ميں کوئي بہتري نہيں آئي بلکہ سيکورٹي فورس کے ذريعے روزانہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کئے جانے کے سبب جيلوں کے حالات ہر روز پہلے کے مقابلے ميں بد تر ہوجاتے ہيں - بحرين کي عدالتيں نامناسب سزاؤں کا اعلان کرتي ہيں اور وہ بھي قيديوں پر سنگين فرد جرم عائد کرتي ہيں جس کي وجہ سے بحريني جيليں قيديوں سے پر ہوتي چلي جارہي ہيں -
بحرين کي عدالت نے پير کو بھي نو شيعہ مسلم نوجوانوں کو عمر قيد کي سزا سنائي - عدالت نے ان نوجوانوں پر دستي بم بنانے کے الزامات عائد کئے ہيں - البتہ عدالت نے اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے کوئي ثبوت بھي پيش نہيں کئے - جن نوجوانوں کو عدالت نے سزا سنائي ہے ان ميں چار عدالت ميں حاضر تھے جبکہ پانچ غائب تھے-
بحرين ميں عوامي تحريک کے آغاز سے اب تک سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کيا جاچکا ہے اور عدالت نے ان لوگوں پر سنگين فرد جرم عائد کرکے انہيں جيلوں کي سلاخوں کے پيچھے ڈال ديا ہے - خبري ذرائع کے مطابق انتيس ستمبر سے اب تک ايک سو چار شيعہ بحريني نوجوانوں کو گرفتار کيا جاچکا ہے - ليکن اس وقت جو چيز بحرين کے انقلابي گروہوں اور سياسي جماعتوں کے لئے سب سے زيادہ تشويش کا باعث ہے وہ صيہوني حکومت کے ساتھ بحرين کي آل خليفہ حکومت کے تعلقات ميں توسيع کي خبر ہے -منامہ اور تل ابيب کے مابين تعلقات کي بحالي ايک ايسي پاليسي ہے جس کو نافذ کرنے ميں بحريني حکام خاصي دلچسپي رکھتے ہيں - پچھلے مہينوں کے دوران بحريني حکومت نے پرامن مظاہرين کو کچلنے کے لئے انہي روشوں کا سہارا ليا جو صيہوني حکومت فلسطينيوں کے خلاف استعمال کرتي ہے اور يہ بھي ہوسکتا ہے کہ بحريني حکومت نے يہ پاليسي اسرائيل کے کہنے پر اپنائي ہو -
پچھلے مہينوں کے دوران بحريني حکومت نے اپنے مخالفين کے خلاف ايسي روشيں اپنائي ہيں جو مقبوضہ فلسطين ميں اسرائيلي مظالم کي ياد تازہ کرديتي ہيں منجملہ يہ کہ بحريني حکومت شيعہ مسلمانوں کو ملک سے نکل جانے پر مجبورکرتي ہے يا پھر انہيں شہريت سے محروم کرکے ان کي جگہ پاکستان اور ہندوستان کے سني مسلمانوں کو لاکربسانے کي پاليسي پر کام کرتي ہے- يہ وہ سارے اقدامات ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مخالفين کي آواز کو دبانے کے لئے بحريني حکومت اسرائيل سے مدد لے رہي ہے -
.......
/169