ابنا: انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ایران اور امریکہ کے تعلقات پر بڑی حساسیت دکھاتے ہیں اور صہیونی ریاست اس میں پہلے نمبر پر ہے۔ بروجردی نے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں کشیدگي کم کرنا ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کے تعلقات کے معمول پر آنے میں کافی عرصہ لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ ملت ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پالیسیاں کم کرے اور ملت ایران کے حقوق بالخصوص ایٹمی حقوق کو تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے امریکہ بے اعتمادی کی دیوار گرا سکتا ہے۔
.......
/169