7 اکتوبر 2013 - 20:30
رہبر انقلاب کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں/ خارجہ پالیسی رہبر کی ہدایات پرکاربند رہیں گے

صدر روحانی نے اپنی حکومت پر رہبر انقلاب اسلامی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "تدبیر و امید کی حکومت" کی خارجہ پالیسی حکمت، عزت اور مصلحت کے اصولوں کے مطابق ہوگی اور حکومت آگے کی جانب بڑھتے ہوئے قومی مفادات اور رہبر انقلاب کی ہدایات کو بنیاد ملحوظ خاطر رکھے گی۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے نویں امام حضرت امام محمد تقی الجواد (علیہ السلام) کی شہادت کے سلسلے میں ملت ایران کو تعزيت پیش کی اور کہا: ہم اس حکومت کے آغاز سے رہبر انقلاب کی حمایت بالخصوص خدمت گزار حکومت کی سفارتی سرگرمیوں پر اعتماد، کے حوالے سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی حکمت، عزت اور مصلحت کی بنیاد پر آگے بڑھے گی اور قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھے گی اور اور اس راستے پر مستحکم قدموں کے ساتھ گامزن رہے گی۔ انھوں نے کہا: حکومت آگے کی جانب حرکت میں قومی مفادات اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کو مد نظر رکھے گی اور پوری قوت سے ملت ایران کے جوہری حقوق کا تحفظ کرے گی اور ملت ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہيں کرے گی۔ انھوں نے کہا: ہم قومی مفادات اور اسلامی نظام کے عظیم تر اہداف کی بنیاد پر اپنی فعال اور مفید سفارتکاری کے ذریعے قومی عزت اور مفادات کا تحفظ کریں گے اور پوری ہوشیاری کے ساتھ بین الاقوامی حالات اور روابط پر گہری نظر رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا: حکومت پوری قوت سے عوام کی معاشی حالت کی بہتری، پیداوار کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے اور عدل و انصاف کے ساتھ معاشرے کی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتی ہے۔انھوں نے کہا: یہ حکومت "اعتدال" کا نعرہ لگا کر قائم ہوئی ہے اور اندرونی و بین الاقوامی مسائل میں اس نعرے کی پابند ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭