ابنا: سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل نے سعودي عرب اور اٹلي کے درميان تعلقات کي برقراري کي اسّيويں سالگرہ کے موقع پر ايک تقريب ميں کہا کہ وہ ہمسايہ اور دنيا کے ديگر ملکوں کے ساتھ اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے تعلقات کو خوشگوار بنانے کي کوششوں کا خيرمقدم کرتے ہيں ۔ سعودي وزير خارجہ نے کہا کہ علاقائي تعاون ميں توسيع علاقے اور دنيا کے مفاد ميں ہے ۔سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل نے کہا کہ پرامن ايٹمي ٹکنالوجي سے استفادہ دنيا کے سبھي ملکوں منجملہ اسلامي جمہوريہ ايران کا حق ہے ۔
.......
/169