4 اکتوبر 2013 - 20:30
القاعدہ اور بعث پارٹی، ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں، نوری المالکی

عراقی وزير اعظم نوری المالکی نے القاعدہ اور بعث پارٹی دونوں کو دہشت گرد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ اور بعث پارٹی دونوں، ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

ابنا: عراقی وزير اعظم نوری المالکی نے القاعدہ اور بعث پارٹی دونوں کو دہشت گرد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ اور بعث پارٹی دونوں، ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں دہشت گرد تنظیمیں عراقی شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ صدام معدوم کی حکومت نے عراق میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا اور آج بھی بعث پارٹی سنگین جرائم میں ملوث ہے ۔ نوری مالکی نے کہا کہ القاعدہ اور بعث پارٹی عراقی عوام کے خلاف جنگ میں شکست کھا کر اب بزدلانہ کارروآئیوں پر اتر آئے ہیں۔ مالکی نے کہا کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم عراق کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عراق کو تباہ کرنے کے بجائے وہ خود ہی تباہ ہوجائے گي ۔

.......

/169