ابنا: حماس رہنما عزت رشق کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صہیونی محاصرے اور ظلم و ستم کی وجہ سے وہاں انسانی بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کا جلد از جلد سدباب نہیں کیا گیا تو غزہ کی مظلوم عوام ایسے بڑے سانحے سے دوچار ہو گی کہ جس کی مثال تاریخ میں لڑی گئی جنگوں میں بھی نہ ملے گی۔ عزت رشق نے کہا کہ فلسطین کی عوام ابھی بھی اپنے، امت عربی اور امت اسلامی کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی انتہائی غیر عاقلانہ ہے، فلسطین کی منتخب حکومت اور انٹیلیجنس ادارے ہر وقت اس بات پر تیار ہیں کہ مصر میں امن و امان کے قیام کے لئے مصری حکومت کی ہر ممکن مدد کریں۔
.......
/169