ابنا: پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنےاورایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے الزامات کے بعد اب دونون ملکوں نے کنٹرول لائن پر سیز فائر یقینی بنانے کیلئے رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ملکی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا جس میں کنٹرول لائن پر سیز فائرکو یقینی بنانے کیلئے ہندوستان کے ساتھ ڈی جی ایم اوز کا رابطہ جلد بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےمیاں نواز شریف کا کہناہے کہ پاکستان تمام ہمسایوں سے پرامن تعلقات کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،وزیر داخلہ چودھری نثار،ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے مابین نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں کنٹرول لائن پر سیز فائرکو یقینی بنانے کیلئے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ جلد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469547
پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنےاورایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے الزامات کے بعد اب دونون ملکوں نے کنٹرول لائن پر سیز فائر یقینی بنانے کیلئے رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔