2 اکتوبر 2013 - 20:30
حماس صہیونی حکومت کے مد مقابل مزاحمت سے دستبردار نہیں ہو گی

فلسطین کی تنظیم حماس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے مد مقابل مقاومت سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہو گی۔

ابنا: فلسطین کی تنظیم حماس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے مد مقابل مقاومت سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہو گی۔ قطر کے اخبار الشرق کے مطابق محمود الزھار نے جمعرات کو فلسطین کی جمہوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ہزار سے زائد افسروں سے غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حماس غاصب صہیونی حکومت کے مد مقابل مقاومت سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دے گی کہ وہ اس مقاومت کو ختم کرے۔ انہوں نے حماس کی خراب اقتصادی حالت کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے پاس غاصب صہیونی حکومت سے مذاکرات کا اختیار تو نہیں ہے لیکن اگر وہ مذاکرات کے اس سلسلے کو روکتے ہیں تو ان پر اس سازشی سلسلے کو روکنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزدی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔ حماس چھ سالوں کے دوران غاصب صہیونی حکومت سے چار مرتبہ جنگ کر چکی ہے اور ان میں سے کسی ایک جنگ میں بھی اسے شکست نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مختلف فلسطینی گروہوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود، امریکی ایما پر فلسطینی انتظامیہ اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲