2 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائيل کی خلیج فارس کےعرب ممالک سے ایران کے خلاف متحد ہونے کی درخواست

اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم نیتن یاہو نےخلیج فارس کےعرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائيل کے ساتھ متحد ہوجائیں۔

ابنا: اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم نیتن یاہو نے خلیج فارس کےعرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ متحد ہوجائیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی اور امریکی صدر اوبامہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو پر اسرائيل اورخلیج فارس کےعرب ممالک سخت پریشان ہیں۔

ایرانی صدر اور امریکی صدر کے درمیان 34 سال بعد گفتگو ہوئی جس پر خلیج فارس کے عرب ممالک اور اسرائيل کو سخت پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ اور ان ممالک نے امریکہ کو اپنی اس تشویش سے آگاہ بھی کردیا ہے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اس کے ساتھ مشورے کے بغیر ایرانی صدر کے ساتھ کیوں بات چیت کی ہے۔

.......

/169