ابنا: امریکی صدر باراک اوباما نے سرکاری اداروں میں 17 سال بعد ہونے والے شٹ ڈاون کے باعث ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ جب کہ امریکی صدر کی انڈونیشیا میں ہونے والی ایپک اور برونائی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت بھی غیریقینی ہے۔ درایں اثناء امریکی صدر باراک اوباما نے امریکہ کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کیلئے کانگریس سےاپیل کی ہے کہ وہ بجٹ منظور کرے تا کہ حکومتی محکموں کی بندش کا خاتمہ ہو۔ تاہم امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ وفاقی محکموں کی بندش یا ’شٹ ڈائون‘ کے خاتمے کے لیے حزب اختلاف کی جانب سے ہیلتھ کیئر کے قانون میں تبدیلی کی شرط تسلیم نہیں کی جا سکتی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے شٹ ڈائون کا ذمہ دار رپبلکن جماعت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے شٹ ڈائون ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث وائٹ ہاؤس نے سرکاری محکموں کو شٹ ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے جس کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین بے روزگارہو گئے ہیں اور امریکہ سخت ترین مالی بحران سے دوچار ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469095
امریکی صدر باراک اوباما نے سرکاری اداروں میں 17 سال بعد ہونے والے شٹ ڈاون کے باعث ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔