اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کراچی کے علاقوں حب ریور روڈ اور منگھو پیر میں 2مبینہ مقابلوں میں کالعدم تنظیم طالبان کے6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارکن مارے گئے۔ مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 3دستی بم، 3بال کریکر اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہو ا، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سی آئی ڈی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم نے بتایا کہ مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کراچی میں موجود امیر عبدالرحمان عرف لمبو، نائب امیر عارف عرف سجاد چھوٹا عرف ڈاکٹرمقبول، کمانڈر محمد غنی عرف مدثر، کمانڈر محمد صدیق عرف محمد سمیع عرف کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 468716
کراچی کے علاقوں حب ریور روڈ اور منگھو پیر میں 2مبینہ مقابلوں میں کالعدم تنظیم طالبان کے6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔