ابنا: ہندوستان کے وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے تمام وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں کسی بے گناہ مسلمان کو گرفتار نہ کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے مسلمان نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر مسلمانوں کو جعلی کیسز میں گرفتار کیا گیا ہےبھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے تمام ریاستوں کے وزراعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایسی کئی اطلاعات ملی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز مسلما ن نوجوانوں کو حراساں کررہی ہے اورزیادہ ترمسلمان نوجوانوں پر جعلی کیسز بنائے گئے جس سے مسلمانوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔
ہندوستانی وزیر داخلہ نے تمام وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں کسی بے گناہ مسلمان کو گرفتار نہ کیا جائے اور جعلی کیسز میں گرفتار مسلمانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
.......
/169