29 ستمبر 2013 - 20:30
ترک صدر: پائلٹوں کی آزادی میں ایران ترکی کی مدد کرےگا

ترکی کے صدر نے لبنان میں ترکی کے اغوا شدہ پائلٹوں کی رہائی کے لئے ایران کے تعاون اور مدد کی خبر دی ہے۔

ابنا: ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے نیویارک سے وطن واپسی کے بعد کہا ہے کہ لبنان میں ترکی کے اغوا شدہ  پائلٹوں کی رہائی کے سلسلے میں ایران تعاون اور مدد کرےگا۔ عبد اللہ گل نے کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں نیویارک میں ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ گفتگو کی اور حسن روحانی نے ترکی کے پائلٹوں کی رہائی میں مکمل تعاون کرنے کی یقینی دہانی کرائی  ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں لبنان کے رفیق حریری ایئرپورٹ سے ہوٹل جاتے ہوئے ترکی کے دو پائلٹوں کو اغوا کرلیا گیا تھا ۔

.......

/169