29 ستمبر 2013 - 20:30
ایک ہزار مساجد مصر کی وزارت اوقاف کی نگرانی میں آگئ ہیں

مصر کی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ اس ملک کی ایک ہزار مساجد اس وزارت خانے کی نگرانی میں آگئی ہیں۔

ابنا: مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف کے فیصلے کی بنا پر ابھی تک ایک ہزار مساجد اس وزارت خانے کی نگرانی میں آگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف آئندہ ہفتوں کے دوران ۱۸۰۰مساجد کو وسائل فراہم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مساجد کے وزارت اوقاف کے ساتھ الحاق کی شرط یہ ہے کہ مساجد کا رقبہ ۱۰۰میٹر سے کم نہ ہو اور ایک مسجد دوسری مسجد سے ۲۵۰میٹر کے فاصلے پر واقع ہو۔

.....

/169