28 ستمبر 2013 - 20:30
کیتھرین اشٹن نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن نے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: کیتھرین اشٹن نے ایک بیان جاری کرکے شام میں کیمیائی اسلحوں کو تباہ کئے جانے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور اس بحران شام کے حل کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنےکے بارے میں ایک قرارداد کو منظور کیا ہے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

.......

/169