27 ستمبر 2013 - 20:30

ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان وینا میں مذاکرات کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا۔

ابنا: ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان وینا میں مذاکرات کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا۔ مذاکرات میں بعد آئی اے ای اے کے نائب سیکریٹری جنرل اور ایجینسی کی مذاکرات ٹیم کے سربراہ ہرمن ناکاریٹز نے مذاکرات کو مثبت بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق نے 28 اکتوبر کو پھر مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔ جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی میں ایران کے نمائندے اور ایرانی مذاکرات ٹیم کے سربراہ رضا نجفی نے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مذاکرات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ کسی کو بھی یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ سبھی مسائل مذاکرات کے پہلے ہی مرحلے میں حل ہوں جائیں گے۔ آئی اے ای اے کے نائب سیکریٹری جنرل اور ایجینسی کی مذاکرات ٹیم کے سربراہ ہرمن ناکاریٹز نے بھی مذاکرات شروع ہونے سے پہلے اپنے ایٹمی معاملے کے فوری حل کے لئے ایران کی آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا یہ مرحلہ ایران اور ائی اے ای اے کے درمیان، ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلا مرحلہ ہے اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ دو طرفہ مذاکرات میں تیزی آئے اور باقی بچے سبھی مسائل کا حل ہوجائے۔

.......

/169