اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے جنوب میں دھشتگردوں کے کئی مسلح گروہوں کی کمانڈ کرنے والے امریکہ کے جاسوسی کے ادارے کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق میں دھشتگردوں کے خلاف خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ کاروائی میں، عراق میں منظم دھشتگردانہ کاروائیوں کی کمانڈ کرنے والے ایک امریکی جاسوس کہ جو مسٹر جان کے نام سے معروف ہے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ امریکی جاسوس بظاہر عراق کے صوبے ذی قار میں ایک تیل کی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسٹر جان عراق میں مسلح دھشتگردوں کی کمانڈ کرنے والے ( سی ، آئی ، اے) کے چار افسروں میں سے ایک ہے۔ ان مسلح گروہوں کے کاموں میں سے ایک عراقی دانشوروں پر حملے کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467212
عراق کے جنوب میں دھشتگردوں کے کئی مسلح گروہوں کی کمانڈ کرنے والے امریکہ کے جاسوسی کے ادارے کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔