اہلبیت(ع) نیوز ایجسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ مذاکرات تمام مسائل میں مناسب ہیں لیکن ایٹمی معاملہ ترجیحات میں سے ہے۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹرحسن روحانی نے یورپی کونسل کےسربراہ ہرمن ون رامپوی سے ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں چھپانے کی کوشش میں نہيں ہے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں اور تہران کے دفاعی ڈاکٹرائن میں عام تباہی والے ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہيں ہے۔اس موقع پر یورپی کونسل کے سربراہ نے علاقے میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شام کےمسئلے میں یورپی یونین بھی ایران ہی کی طرح تشویش میں مبتلاء ہے اورسیاسی راہ حل ترجیحات میں شامل ہے۔صدر روحانی نے نیویارک میں امریکہ کے خارجہ تعلقات کی تھنک ٹینک کونسل اور ایشین یونین کے اجلاس میں کہا کہ ایٹمی معاملے میں ایران پر دباؤ سے صرف ماحول خراب ہوگا۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے جمعرات کو نیویارک میں اس اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اعتدال اور کشیدگی دور کرنے پر مبنی ہے۔صدر روحانی نےکہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بے بنیاد دعوے کی بنیاد پر ایران کےخلاف اکسانے والا کون ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467185
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ مذاکرات تمام مسائل میں مناسب ہیں لیکن ایٹمی معاملہ ترجیحات میں سے ہے۔